

Loading content...
جو لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کمپیوٹر پر جو بھی کام ہوتا ہے وہ اس کے پروگرامر پروگرامنگ کرکے پروگرامز کی شکل میں پیش کرتے ہیں اور باقی لوگ اس میں اپنا اپنا کام کرتے ہیں جیسے یہ ایڈیٹر ہے جو ہم استعمال کرتے ہیں اس میں ہم لکھتے ہیں آرٹ کرتے ہیں تصویریں بناتے ہیں بہت سے کام کر سکتے ہیں بڑی بڑی کتابیں لکھ سکتے ہیں مگر یہ ایڈیٹر بھی ایک لکھنے کی صلاحیت دینے والا ایک پروگرام ہے اسے کسی پروگرامر نے پروگرامنگ کرکے بنایا اس میں کئی فائلیں بنائیں اس میں کئی فونٹ فائلز بنیں کئی ٹیکسٹ فائلز بنیں کئی DLL - DBF فائلز بنائی گئیں پھر انہیں آپس میں مربوط کیا گیا جب یہ ایڈیٹر بن گیا تو اس کی اصلی فائلز کو اصلی حالت میں رکھا گیا اور جو پروگرام مارکیٹ میں لانا تھا اس کی ساری فائلز کو (Compress) کمپریس کردیا گیا تاکہ کوئی دوسرا شخص اس کی پروگرامنگ کو نہ سمجھ سکے بعینہ اسی طرح اس کائنات کے کمپیوٹر کا ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر جب بنایا گیا تو یہ کام اللہ جل جلالہ نے اپنے نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لیا انہوں نے اسے بنایا پھر اس کائنات کی پروگرامنگ کا اصلی پروگرام اپنے پاس رکھا اور اس کی کمپریسڈ (Compressed)کاپی جاری کردی اور اس پروگرام کے سارے کمانڈز بھی کسی کو نہ بتائے اور انسان کو عقل آزمانے کیلئے کھلا میدان دیا گیا اور آج سائنس جو کچھ کر رہی ہے وہ پروگرامنگ کا تخلیقی کام نہیں کر رہی بلکہ یہ تخلیق میں سے تخلیق کر رہی ہے جیسے الفاظ سے عبارت بنائی جاتی ہے اصل الفاظ موجود ہیں صرف اس سے مضمون ، شعر ، نظم ، غزل ، گفتگو بن رہی ہے اسی طرح ازل میں تخلیق کا بیس بنایا گیا اور پھر اس کی اصل فائل ان کو تفویض کردی گئی جس میں ترمیم کی جا سکتی ہے مگر مخلوق کے پاس کمپریسڈ (Compressed) پروگرام ہے جسے یہ کھول نہیں سکتے یعنی کوئی نیا آیٹم نہیں بنا سکتے یہ پروٹان (Proton) میں کوئی نیا ڈیٹا نہیں ڈال سکتے یہ نیٹرون (Neutron) کو کوئی تیسرا چارج نہیں دے سکتے جسے آج ہم سلسلۂ تخلیق سمجھ رہے ہیں یہ حقیقتاً تخلیق نہیں ہے بلکہ تخلیق کا عمل ازل میں ہوا تھا جس کا امر ان کے سپرد ہوا تھا یہی اس کے پروگرامر بھی تھے اور اس پر شاہد بھی تھے کہ کس نے ان سے یہ پرگرام بنوایا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار