

Loading content...
اب آپ دیکھیں شاعری بھی ایک تخلیق ہوتی ہے ، نثر بھی ایک تخلیق ہوتی ہے ، عبارت بھی ایک تخلیق ہوتی ہے ،خطاطی بھی ایک تخلیق ہوتی ہے مگر یہ تخلیق حقیقی نہیں ہوتی بلکہ مجازی ہوتی ہے کیونکہ ان لوگوں کے پاس الفاظ موجود ہوتے ہیں یہ ان میں سے کچھ تخلیق کر رہے ہوتے ہیں یہ الفاظ تخلیق نہیں کر رہے ہوتے اور نہ ہی حروف تخلیق کر رہے ہوتے ہیں بلکہ یہ الفاظ و حروف کی بنیاد پر شعر تخلیق کر رہے ہوتے ہیں بعینہ اس دنیا میں جو کچھ تخلیق ہو رہا ہے اس کا بیس (Base) آج نہیں بنایا جا رہا بلکہ اس کا مادّہ پہلے بنایا گیا تھا یہ لوگ تو مادّے میں سے تخلیق کر رہے ہیں جیسے ایک برتن ساز مٹی خلق نہیں کرتا بلکہ مٹی میں سے برتن تخلیق کرتا ہے اسی طرح اس عالم خلق و امر کی تخلیق ِ حقیقی ازل میں ہوئی اور وہی تخلیق حقیقی تھی باقی جو آج ہورہا ہے وہ تو اس تخلیق میں سے کچھ تخلیق ہورہا ہے اب اس بات کو میں ایک اور جدید طرز کی مثال سے عرض کرتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار