

Loading content...
یعنی جس دن ہر امّت پر ایک شہید مبعوث فرمایا جائے گا جو ان کے نفسوں میں سے ہوگا یعنی وہ شہید ِنفسی ہوگا کیونکہ شرعی طور پر ایک گواہ ناکافی ہوتا ہے اس لئے دوسرا گواہ شہید آفاقی یعنی ہر امّت کا نبی و رسول ہوگا کیونکہ کئی جرائم ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی گواہی کا شرعی نساب چار گواہوں سے پورا ہوتا ہے اس لئے شہید ِمطلق یعنی اللہ کے نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو گواہ و شہید بنایا گیا اور ان سب پر اللہ جل جلالہ خود شہید ہوگا یعنی اگر ہم اس دنیا میں آنے والے افراد کو بحیثیت فرد کے دیکھیں تو ہر فرد پر چار گواہ ہیں () انسان کا اپنا ضمیر یا رسول نفسی () جس نبی کی امّت میں وہ شمار ہوتا ہے وہ نبی یا رسول یعنی شہید آفاقی () ساری امّت انبیا علیھم السلام کا شہید و شاہد یعنی اللہ جل جلالہ کا نور اوّلیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو واحد الاصل ہے () اللہ جل جلالہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار