

Loading content...
تخلیق کے بارے میں یہاں گفتگو نہیں ہوسکتی وقت کم ہے اور یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ عرش و کرسی ، لوح و قلم ، ارواح و ملائکہ ،جن و انس کی تخلیق ہوئی ان ساری تخلیقات میں شاہد کون تھے ؟ اللہ کے انوارِ ازلیہ اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام یعنی اللہ جل جلالہ نے انہیں ہر شے کی تخلیق پر خصوصی طور پر گواہ و شاہد بنایا جیسا کہ جب عالم ارواح کی تخلیق ہوتی ہے اس میں سب سے پہلے ایسی ارواح کی تخلیق ہوتی ہے کہ جنہوں نے بعد میں پیدا ہونے والے ارواح پر شاہد بننا تھا اور وہ ارواحِ انبیا علیھم السلام تھیں یہ ایک لاکھ تئیس ہزار نو سو نناوے ارواح مقدّسہ تھیں اور اللہ نے انہیں ایک امّت قرار دیا اور اس کو امّت وسطیٰ کا نام دیا جب ان کی تخلیق ہوگئی تو ان سے میثاق لیا یعنی اپنے انوارِ ازلیہ اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام کے بارے میں ان سے اقرار کروایا ان کی نبوّت و رسالت و ولایت و نیابت واولیت و نصرت کا اقرار کروایا اس کے بعد انہیں عہدہ ہائے اِلٰہیہ یعنی نبوّت و رسالت کے عہدے تفویض ہوئے اس کے بعد ان کی امتوں کی ارواح کی تخلیق ہوئی پھر ان سے میثاق لیا گیا اقرار کروایا گیا جب سارا کام مکمل ہوگیا تو اللہ جل جلالہ نے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار