

Loading content...
اس کے اس مقام کو مقام ِشاہدیت نہیں کہاجاتا بلکہ مقامِ شہیدیت کہا جاتا ہے یا یوں سمجھ لیں کہ معیّت جزئیہ قابل ِانقطاع ہوتی ہے اور معیّت قیومیہ ناقابل ِانقطاع ہوتی ہے یعنی معیّت جزئیہ کسی فرد سے جدا ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اس کی معیّت خارجی ہوتی ہے داخلی نہیں ہوتی اس لئے مقام شاہدیت ملا ہوا ہوتا ہے وہ صرف گواہی تک محدود ہوتی ہے یعنی چشم دید گواہ تو ہوسکتی ہے مگر اس سے آگے وہ کچھ نہیں ہوتی جبکہ معیّت قیومیہ انسان سے یا کسی نوع کے کسی فرد سے ایک لمحے کے لاکھویں حصے کیلئے بھی منقطع نہیں ہو سکتی اس سے جدا نہیں ہو سکتی اور نہ اس کی جدائی کا تصور کیا جا سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار