

Loading content...
ایک فلم پرڈیوسر ایک فلم بناتا ہے جب وہ فلم فلمائی جاتی ہے تو اس میں وہ ایک جگہ اس کے ہیرو کو زخمی ہوتا ہوا دکھاتا ہے ایک جگہ اسے مرتا ہوا دکھاتا ہے جب فلم مکمل ہوجاتی ہے تو اس فلم کے مشتملات (Contents)اس کے علم میں آجاتے ہیں یہ ایک علیحدہ علم ہے پھر جب وہ فلم چلتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ فلاں جگہ پر ہیرو کو زخمی ہونا ہے مگر جب تک چلتی ہوئی فلم میں وہ مقام نہیں آتا اس وقت تک وہ مقام عام ناظر کیلئے مستقبل ہوتا ہے مگر فلم بنانے والے کیلئے وہ ایک طرح سے ماضی کی طرح ہوتا ہے تو دوسری طرح سے ناظر ہونے کی وجہ سے وہ حصہ مستقبل بھی ہوتا ہے یعنی جیسے جیسے فلم چلتی جاتی ہے اس کا ہر حصہ اس کے علم رواں کے مطابق مستقبل سے ماضی میں بدلتا جاتا ہے اور جب تک اس فلم کا کوئی واقعہ چل نہیں جاتا اس کے علم میں یہ ہوتا ہے کہ ابھی فلاں واقعہ نہیں آیا اور جب وہ واقعہ چل جاتا ہے تو اس کے علم میں آجاتا ہے کہ وہ واقعہ چل چکا ہے گزر چکا ہے یہ جو اس کے علم میں یہ چھوٹا سا تغیر ہے یہی علم وقوعی کہلاتا ہے اور یہی علم وقوعی ہمیشہ بڑھتا رہتا ہے یعنی جیسے جیسے فلم چلتی جاتی ہے یہ علم بڑھتا جاتا ہے کہ فلاں واقعہ بھی ہوچکا ہے فلاں بھی ہوچکا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار