

Loading content...
علمِ وقوعی کلّی یہ ہوتا ہے کہ ازل سے ابد تک جس مخلوق نے پیدا ہونا ہے اس کا ایک جامع اور مفصّل علم ہوتا ہے اور علمِ وقوعی جزئی کا تعلّق فرد سے ہوتا ہے یعنی اس میں کسی نوع کے کسی فرد کے بارے میں مفصّل علم ہوتا ہے یعنی زید فلاں دن فلاں سال میں پیدا ہوگا اور اس کی پیدائش سے موت تک کے درمیانہ عرصے میں اس کے ساتھ کیا کیا ہوگا اور موت کے بعدقبر میں ، حشر میں ، قیامت میں ، حساب میں کیا کیا ہوگا یہ علم جزئی ہے اس لئے کہ یہ پوری نوع کیلئے یا پوری مخلوق کیلئے نہیں ہوتا بلکہ اس کا فوکس (Focus)صرف ایک فرد پر ہوتا ہے اور اس طرح یہ فوکس (Focus) ایک ایک کرکے ساری مخلوق پر ہوتا ہے یعنی اس کے فوکس (Focus) کا دائرہ اگرچہ ایک ایک فرد پر علیحدہ علیحدہ ہوتا ہے مگر ان فوکس (Focus)کے دائروں سے کوئی ایک ذرّہ (Atom) کوئی سیل (Cell)بھی باہر نہیں ہوتا اور اس کے وقوع کاعلم ہو جاتا ہے یعنی اس کے ساتھ تازہ بہ تازہ واقعات کے ظہور کا علم ہوتا جاتا ہے اس کی ایک مثال عرض کردوں شاید میری بات سمجھ میں آجائے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار