

Loading content...
اللہ جل جلالہ کے انوارِ ازلیہ اوّلیہ علھیم الصلوات والسلام کو جو علم شان اِلٰہی کے بارے میں ہوتا ہے وہ ہمیشہ بدلتا رہتا ہے اور وہ علم ہمیشہ تغیر پذیر ہوتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ فرماتا ہے کل یوم ھو فی شان ہردن اس کیلئے ایک شان ہوتی ہے یعنی اس کی شان میں ہمیشہ تنوع اور جدت ہوتی ہے اس میں ہر لمحے میں لاکھوں کروڑوں جدتیں پیدا ہوتی ہیں اس لئے اس کی شان سے متعلّق جو علم ہے وہ ہمیشہ بڑھتا رہتا ہے اس میں کمی نہیں ہوتی بلکہ اس میں ہمیشہ اضافہ ہوتا رہتا ہے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جو دعا تعلیم ہوئی تھی اس میں تھا قل رب زدنی علما آپ اپنے محب حقیقی سے عرض کریں کہ ہمارے علم میں زیادتی فرما -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار