

Loading content...
ایک وہ علم ہے کہ جس میں جل جلالہ کو یہ معلوم ہے کہ ازل سے ابد تک کیا ہوگا اور ازل سے ابد تک جو بھی ہونا ہے وہ اس علم کے عین مطابق ہونا ہے کیونکہ اگر معلوم علم کے مطابق نہ ہوتو جہل ہوتا ہے اور علیم ذات میں جہل کا تصور بھی کفر ہے اور یہ علم بلا تغیر و تبدل ایک جیسا ہمیشہ ہمیشہ رہتا ہے اور یہی علم الدائم ہے- دوسرا علم وہ ہے جسے علم وقوعی کا نام دیا جاتا ہے اس کی تشریح میں اپنے سابقہ بیان میں کر چکا ہوں کہ کسی واقعہ کے واقع ہوجانے کا علم علم وقوعی ہوتا ہے اور اس کی صورت ہمیشہ ماضی جیسی ہوتی ہے یعنی واقعہ ہونے کے بعد اس کا بیان جب بھی ہوتا ہے تو اس میں ماضی کے صیغے استعمال ہوتے ہیں اور جو علم ازلی و کلّی ہے اس میں مستقبل کو بھی ماضی کی طرح بیان کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں ہر شے پہلے سے ہوچکی ہوتی ہے جیسا کہ قیامت کے بارے میں کہیں تو یہ فرمایا گیا ہے اس میں یہ ہوگا اور کہیں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ ہو چکا ہے یہ ایک علیحدہ موضوع ہے اس پر پھر کبھی بات ہوگی-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار