

Loading content...
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ خلائق خلق و مخلوق کی جمع ہے یعنی خلائق کے معنی ہیں مخلوقات اور دوسرا لفظ تھا شہید اس کے بارے میں عرض کر دوں کہ اس کا مادّہ ہے شھد اس کی وجہ سے کہتے ہیں کہ الشہود و الشہادة الحُضور مع المشاہدة ٍ اما بالبصر او بالبصیرة یعنی شہود و شہادت ،مشاہدے کے ساتھ حاضر ہونے کو کہتے ہیں یعنی حاضر و ناظر کو کہتے ہیں- اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ راہِ خدا میں جان دینے والے کو کس لئے شہید کہا جاتا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ الشھید ھو المحتضرفتسمیتہ بذالک لحضور الملائکة یعنی شہید کو شہید اس لئے کہاجاتا ہے کہ وہ حالت احتضار میں ملکوت کے حضور میں مشاہدہ کر رہا ہوتا ہے بعض کہتے ہیں کہ تشھد ارواحھم عند اللہ فی الجنة کیونکہ شہیدوں کی روحیں جنت میں اللہ جل جلالہ کے سامنے رہیں گی اس حضور و مشاہدے کی وجہ سے انہیں شہید کہاجاتا ہے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار