

Loading content...
کیونکہ آج اس سلسلۂ مجالس کا آخری خطاب ہے اس لئے میں بھی اس سلسلہ ٔگفتگو کو ختم کرنے پر مجبور ہوں ورنہ ان میں سے ہر اسم مبارک ایک علیحدہ خطاب کا تقاضا کرتا ہے مگر ہم تو وقت کے تقاضوں کو اہمیت دیتے ہیں اس لئے آخر میں عرض کروں گا کہ ہمیں یہ دعا کرنا چاہیے کہ ہمارے شہنشاہ دوراں ولی و منعم ازل عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور اجلال جلدی ہو تاکہ یہ ہماراعلم مشاہدات میں بدل جائے اور ہم اپنے اپنے ظرف کے آخری کناروں تک نورِ معرفت سے مملو ہوجائیں بلکہ اس طرح لبریز ہوجائیں کہ کچھ باہر بھی چھلک جائے ہمارا یہ فریضہ ہے کہ ہمیشہ یہ دعا کرتے رہیں اللھم ارنی طلعة الرشیدة و الغرة الحمیدة و اکحل ناظری بنظرة منی الیہ ، ہما
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار