

Loading content...
دوستو اس بات سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ان کے انوارِ ازلیہ اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام کا کوئی ٹریک کسی وقت کسی علم سے خالی ہوتا ہے بلکہ ان ٹریکس میں علم ہمہ وقت موجود رہتا ہے یہ علم الیکٹرون(Electrons) کی شکل میں نہیںہوتا بلکہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں نافذ و موجود رہتا ہے گویا یہ لباس ِعلم ہر وقت ان کے ہر مرتبے اور ہر حیثیت کی قامت موزوں پر استوار رہتا ہے اور اس غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے بھی ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارتوں میں ان کا ایک اسم مبارک موجود ہے اور وہ ہے علم المصبوب عجل اللہ فرجہ الشریف
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار