

Loading content...
دوستو اب مقام پر پہنچنے کے بعد ہم ایک منزل آگے بڑھتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم نے جنہیں سی ڈی کے ٹریکس سے تشبیہ دی تھی وہ ان انوارِ اِلٰہیہ ازلیہ علیھم الصلوات و السلام کے مراتب ِ باطنیہ ہیں اور ان کا ہر مرتبہ گویا ان کی ایک پرت ہے اور ان کے درمیان علم اِلٰہی کی ایک رو دوڑتی ہے جو ان کے مقام ِ علم اللہ سے شروع ہوتی ہے اور ان کے مقام ظاہرتک آتی ہے اور یہاں سے پھر اوپر جاتی ہے جیسا کہ ایک برقی رو کا سرکٹ (Circuit)ہوتا ہے جس میں برقی رو (Circulate) ہوتی ہے اسی طرح ان کا علم ازل بھی (Circulate) ہوتا ہے اور اس علم کی رو کا کام ہوتا ہے ان کے مراتب بعدیہ کو مقامِ اللہ کا علم سپلائی(Supply) کرنا اور اِن کے مراتب باطنیہ میں اس علم کو نافذ کرنا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار