

Loading content...
اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی عالم بھی عالم عنصریہ ٔ ظاہریہ میں اللہ جل جلالہ کی کماحقّہ معرفت حاصل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا اس کی مثال ایسے ہے کہ کسی عالمی شہرت یافتہ Athlete ]دوڑنے والے [ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس سے کہاجائے کہ تو سومیٹرکی ریس کے مقابلے میں شریک ہوجا تو وہ دوڑنا تو کجا ہل بھی نہیں سکے گا- اسی طرح جب ظاہریت کی زنجیریں پاؤں میں پڑی ہوں تو کوئی مخلوق پرواز نہیں کر سکتی جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں جب جناب جبریل ظاہر ہوتے تھے اور دحیہ کلبی کی شکل میں ہوتے تھے تو اس شکل میں رہتے ہوئے کبھی پرواز نہیں کر سکتے تھے بلکہ وہ کھڑے کھڑے غائب ہوجاتے تھے یعنی پہلے وہیں کھڑے کھڑے اپنی ظاہریت کو باطنیت میں بدلتے تھے اس کے بعد پرواز کرجاتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار