

Loading content...
اگر ہم عالم مادّیات کے حوالے سے بات کریں تو یہ بات ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ عالم ِمادّیات یعنی عالم خلق و مخلوق کا جملہ علم بھی ایک بطن ِ نور میں(Feeded) بھرا ہوا ہوتا ہے یا یوں سمجھیں کہ عالم ِخلق کی مخلوق کے قریب ترین جو ٹریک (Track)ہوتا ہے اس میں فیڈڈ (Feeded) ہوتا ہے اور مخلوق کے قریب ترین جو ٹریک ہے اسے کتاب المبین کا نام دیا گیا ہے جیسا کہ لارطب ولایا بس الا فی کتاب مبین والی آیت میں جن جن چیزوں کو برسبیل ِ مثال (For Example) پیش کیا گیا ہے ان ساری چیزوں کا تعلّق عالم ِ مادّیات سے ہے جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ درختوں کے پتوں کا گرنا بحرو بر کے ایک ایک ذرے کا علم یہ ساری چیزیں جو حاضر ہیں یا غائب ہیں سب کتابِ مبین میں فیڈڈ (Feeded) ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار