

Loading content...
مخلوق کے حوالے سے جب ہم بات کریں تو حقیقت یہ ہے کہ عالم ِ خلق ایک مائیکرو نظام (Micro System)ہے اس لئے باقی سارے نظام اس کے باہر تہہ در تہہ ہیں اور ہر تہہ کسی نہ کسی نوری باطن کے اندر ہوتی ہے جو اس کا ظرف بھی ہوتا ہے اور سرایت یافتہ (Penetrated)بھی ہوتا ہے اس لئے ان مقامات ِباطنیہ کے حوالے سے ہر باطنی مقام کے علم کا ظرف (Store)اللہ کا نور ازلی ہے اس لئے اس کا ہر مقام و مرتبے میں نام جدا جدا ہوتا ہے یعنی پورا عالم ِملکوت علم کے جس ٹریک سے علم حاصل کرتا ہے وہ علیحدہ ہوتا ہے اور انبیا و رسل و اولیا علیھم السلام یا جن و انس ان سب کیلئے جدا جدا ذرائع (Sources) ہیں ان سورسز (Sources) میں اللہ کا علم نافذہ ہی علوم کو نفوذ بخشتا ہے جس سے وہ اپنے (Dependants) طفیلیوں کو دولتِ علم عطا فرماتے ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار