

Loading content...
اب یہ بھی آپ کو معلوم ہے کہ ہر بادشاہ کے خزائن کیلئے علیحدہ علیحدہ سٹور ہوتے ہیں جہاں وہ اپنے خزانہ کو محفوظ رکھتا ہے ایک عام آدمی بھی اپنی دولت کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک ظرف ضرور بناتا ہے چاہے وہ کوئی تجوری ، سیف ، لاکر یا اس کا بٹوا ہی کیوں نہ ہو اس کے محفوظ کرنے کا ایک ظرف ہوتا ضرور ہے مگر جو بادشاہوں کے خزانوں کے سٹور ہوتے ہیں وہ بڑے بڑے تہہ خانے ہوتے ہیں یا بڑے بڑے مکان ہوتے ہیں حکومتوں کے خزائن کیلئے بڑی بڑی عمارتیں بنائی جاتی ہیںجن میں اس کے انواع و اقسام کے خزائن ہوتے ہیں جیسے سونے کی اشرفیاں ، ہیرے ، جواہرات ، چاندی ، سونا وغیرہ اس لئے اس کے خزائن کی تعداد کے مطابق اس کے خزانے میں ظرو ف ہوتے ہیں کہ جن میں وہ خزائن ترتیب سے رکھے جاتے ہیں کسی خزانہ ٔ واحد کیلئے جو ظرف ہوتا ہے اسے عربی میں عیبہ کہا جاتا ہے اس لئے کیسہ ہو یا ہمیانی ہو یا بٹوا ہو یا صندوق ہو اسے عیبہ کہا جاتا ہے اسی طرح اللہ کے خزائنِ علم کیلئے بھی کئی ظروف ہوتے ہیں کہ جن میں اس کے علم کے خزائن مخفی ومحفوظ ہوتے ہیں یہاں تک تو بات واضح ہوگئی ہے اب ہم اور آگے بڑھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار