

Loading content...
یہی بات میں عرض کر رہا تھاکہ غیب ِ مطلق پر ایمان بالغیب ہی ہو سکتا ہے اسی طرح اللہ جل جلالہ کے انوار ِمقدّسہ اوّلیہ و ازلیہ علیھم الصلوات و السلام پر ایمان بالغیب لازم ہے کیونکہ انہی کا علم علم ِ غیب ہے جو اللہ کیلئے مخصوص ہے اور جسے ذاتِ صمد کے سوا کوئی نہیں جانتا ورنہ باقی ہر چیز کتابِ مبین اور لوحِ محفوظ میں موجود ہے ایک یہی ذوات عالیہ علیھم الصلوات و السلام ہیں کہ جو لوحِ محفوظ اور خالق کے مابین بھی وسیلہ ہیں جو اسم ِ اعظم و ذاتِ صمد کے مابین بھی وسیلہ ہیں انہی کی ذات کا علم علمِ غیب ہے اور اس نور کے فردِ آخر منتقمِ آلِ محمدؐ شہنشاہ امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ایک اسمِ قرآنی ا لغیب عجل اللہ فرجہ الشریف ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار