

Loading content...
ہملٹن نے کتنا سچا تبصرہ کیا ہے - حقیقت تو یہ ہے کہ ان دونوں صورتوں پر غور کریں تو دو متناقض امکانات میں سے اصولِ ارتفاعِ تصنیفین کی رو سے ایک لازمی صحیح ہو گا اور یہاں پر ایمان کی عین ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ ہمارا علم وجود کا معیار نہیں ہو سکتا ہمیں دو متناقض امکانات میں سے ایک کا انتخاب لازمی کرنا پڑے گا- یہاں پہنچ کر دنیاوی فکر ارتیابیت کی طرف مائل ہوتی ہے حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایمان لانا چاہیئے کہ خاندانِ تطہیر علیھم الصلوات و السلام اور اللہ عز و جل معقولات و مقولاتِ انسانی سے اجل و ارفع ہیں کیونکہ ماوریٰ العقل ذوات کی تعریف ایجابی ہو ہی نہیں سکتی -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار