

Loading content...
آگے چل کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ اس پاک انوارِ اِلٰہیہ کا ہر فرد جو ظاہر تھا اور لوگوں کے درمیان چل پھر رہا تھا وہ بھی اپنے مرتبہِ ذات میں غائب تھا اس لئے ان پاک ذوات مقدّسہ علیھم الصلوات و السلام کے نور کے ظہور کو بھی غیبت ہی کہنا چاہیئے کیونکہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا تھا کہ مجھے آج تک کسی نے اس صورت میں نہیں دیکھا کہ جیسا مجھے اللہ نے خلق فرمایا ہے سوائے میرے کوئی میری اصلی شکل سے آشنا ہی نہیں ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے کیونکہ وہ اصلی شکل مرتبۂ ذات کی ہے کہ جسے کبھی ظہور نصیب نہیں ہوا جو ہمیشہ غیب ہے اور اسی کے بارے میں ارشاد ہے کہ ھدی اللمتقین الذین یؤمنون بالغیب متقین وہ ہیں جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار