

Loading content...
اس کے بعد کئی مکاتیب فکر ایسے ہیں کہ جو اللہ جل جلالہ کے خلافِ شان ہر آیت کی تاویل کرنے کو جائز مانتے ہیں مگر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں کسی رعایت کو جائز نہیں سمجھتے اور وہ و وجدک ضالاً فھدیٰ میں ضالاً کا ترجمہ ]نعوذ باللہ [گمراہ ہی کرتے ہیں بعض مکاتیب فکر ایسے ہیں کہ جو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظمت اور شان پر قرآن کریم کے ظاہری معانی کو قربان کرنا واجب سمجھتے ہیں اور یہ ہے بھی حق اسی طرح عرفائے حق کا رویّہ ہے کہ وہ جملہ انبیا ماسلف علیھم السلام اور آئمہ ٔ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام کی عظمت و شان پر قرآن کریم کے ظاہری معانی کو قربان کرنا واجب سمجھتے ہیں اور آیات میں تاویل کو عین دین سمجھتے ہیں اور یہی طریقہ درست بھی ہے مگر ہم مسئلہ علم غیب میں سارے جھنجھٹ سے نجات کا ایک راستہ بتا رہے ہیں کہ کسی تاویل اور کسی بحث کی ضرورت ہی نہ رہے یعنی ہم یہ مان لیں کہ اللہ کے نور اوّل علیہ الصلوات و السلام کی حقیقت ِازلیہ کلّیہ کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور نہ جان سکتا ہے تو اس طرح اللہ جل جلالہ کی انفرادیت علیٰ المخلوق بھی باقی رہتی ہے اور اس کے علم میں کوئی شریک بھی نہیں ہو سکتا تو دوسری طرف اللہ کے انوارِ ازلیہ علیھم الصلوات و السلام کی عظمت و شان میں کوئی فرق نہیں آتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار