

Loading content...
دوستو کلّیہ یہ ہے کہ جن آیات کے ظاہری معانی سے اللہ جل جلالہ کی عظمت و شان میں تقصیر کا خطرہ ہو یا پاک انوارِ اِلٰہیہ علیھم الصلوات و السلام کے مراتب عظیمہ پر کوئی حرف آتا ہو تو وہاں آیات کی تاویل کرنا لازم ہوجاتا ہے مگر مختلف مکاتیب فکر کے علماء کا اس بارے میں ایک رویّہ نہیں ہے یعنی حنابلہ]حنبلی مسلک کے لوگ [تاویل کے بالکل خلاف ہیں حتیٰ کے وہ اللہ کے ہاتھ، پاؤں، آنکھ اور چہرے کو اسی طرح ماننا لازم سمجھتے ہیں کہ جیسے ایک انسان کیلئے لازم ہے- پورے کلام پاک میں سے حنابلہ نے صرف تین آیات کیلئے تاویل کو جائز قرار دیا اور وہ لفظی معانی کو اہمیت دیتے ہیں چاہے اس سے نعوذ باللہ اللہ جل جلالہ کی شان میں کفر کی حد تک تقصیر ہی کیوں نہ واقع ہوجائے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار