

Loading content...
دوستو غیب کے بارے میںیہ تو پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ غیب ایک نفی اور ایک اثبات سے بنتا ہے یعنی ایک طرف اس کا موجود ہونا بھی ثابت ہو اور دوسری طرف سے اس کا پوشیدہ ہونا بھی معلوم ہو یعنی ہر غیب کسی نہ کسی کیلئے ثابت ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے غیر کیلئے غیب ہوتا ہے نہ کہ اپنے کیلئے بھی غیب ہوتا ہے اس لئے یہ خلائق کیلئے غیب ہیں مگر اپنے انوارِ ازلیہ علیھم الصلوات و السلام کیلئے ظاہر ہیں- ہاں ان کے علاوہ یہ بات کسی کو معلوم نہیں کہ اس ذات غائب عجل اللہ فرجہ الشریف کی حقیقت ازلی کیا ہے ؟ اور یہ بھی کسی کو معلوم نہیں ہے کہ ان کا خروج و قیام کب ہو گا ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار