

Loading content...
میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر ہم علم ِغیب کے حقیقی معانی و مفہوم کو دریافت کر لیں تو پھر اس ساری بحث کا خاتمہ ہوجاتا ہے کیونکہ جب اس کے حقیقی مفہوم تک ہماری رسائی ہوجاتی ہے تو اس سے انسان کئی طرح کے فسادات سے بچ جاتا ہے یعنی اسے اللہ جل جلالہ کے کلام پاک کے ظاہری و تبادری مفہوم سے بھی متصادم نہیں ہونا پڑتا اور دوسری طرف اللہ کے انوارِ ازلیہ و ابدیہ علیھم الصلوات و السلام کے بارے میں کسی توہین آمیز رویّے سے بھی بچا جا سکتا ہے اب آپ پوچھیں گے کہ وہ کون سا راستہ ہے ؟ یعنی یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ غیب سے مراد کیا ہے ؟ کیونکہ جسے عام طور پر غیب کہا جا رہا ہے یہ علم ِ توحید نہیں بن سکتا یہ چیلنج کے طور پر لایا ہی نہیں جا سکتا اور توحید تک محدود و موقوف نہیں ٹھہرایا جا سکتا تو پھر وہ علمِ غیب کیا ہے ؟ وہ غیب کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار