

Loading content...
اس دور میں اس بات کو بہت اچھالا گیا ہے اور ستم ظریقی یہ ہے کہ جو لوگ علوم متداولہ و مروّجہ کے پوری طرح نام بھی گن کر نہیں بتا سکتے وہ لوگ بھی اس بحث میں بہ حیثیت ِعالم شریک ہیں حالانکہ ان لوگوں نے جس موضوع کو بحث کا اکھاڑا بنا دیا ہے در اصل یہ موضوع ہے ہی نہیں اور جس علم کی نفی پر زور ِبیان صرف کیا جا رہا ہے یہ تو انوارِ اِلٰہیہ ازلیہ علیھم الصلوات و السلام کا خاصّہ ہے ان کی ناگزیر صفات میں سے ہے اور علم ِغیب سے مراد یہ تھا ہی نہیں کہ جسے علمِ غیب کی بحثوں میں لایا گیا اگر یہی علمِ غیب ہے جو بیان ہوا ہے تو یہ اللہ کے غیر کیلئے حتیٰ کہ غیر مسلموں پر ثابت ہے یوگا ، ٹیلی پیتھی یا پیراسائیکالوجی کے ماہرین بھی ذہنی ارتکاز سے بہت کچھ معلوم کر لیتے ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار