

Loading content...
اس دور میں آپ نے یہ آواز بار بار سنی ہوگی کہ علم غیب اللہ جل جلالہ کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے جیسا کہ میں پہلے عرض کرچکا ہوں کہ جہاں تک علم الاشیاء کا تعلّق ہے تو ان میں سے کوئی علم بھی پاک انوارِ اِلٰہیہ علیھم الصلوات و السلام سے مخفی نہیں ہے اور چونکہ یہ اللہ کے علوم کے خازن بھی ہیں اور خزائن بھی ہیں اور عین علم اِلٰہی بھی ہیں اس لئے ان سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے اور علم الاشیاء میں سے ان کے جس علم کی نفی کی گئی ہے وہ علمِ وقوعی ہے نہ کہ علم کلّی و ازلی وحقیقی اور علم وقوعی کی نہ صرف ان انوارِ اِلٰہیہ اوّلیہ و ازلیہ علیھم الصلوات و السلام کے بارے میں نفی نہیں ہوئی بلکہ اس کی نفی تو خود اللہ جل جلالہ کے بارے میں بھی بہت سی آیات میں صادر ہوئی ہے جیسا کہ میں اپنے سابقہ بیان میںعرض کر چکا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار