

Loading content...
آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ کے ان انوارِ ازلیہ و ابدیہ علیھم الصلوات والسلام کو اپنی صفاتِ اعلیٰ کے اظہار کا موقعہ میسّر آئے اور وہ اس وقت ہوگا جب ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کا اس دنیا پر راج ہوگا اس وقت انہیں اپنی صفات اِلٰہیہ کے اظہار کو موقعہ ملے گا کیونکہ اس سے قبل یہ دنیا غیر خالص تھی کہ جہاں جناب سلمان بیٹھے تھے وہاں مروان ملعون بھی بیٹھا تھا جہاں جناب ابوذر کھڑے تھے وہاں ابو سفیان بھی کھڑا تھا، اس لئے اس مخلوط اجتماعیت میں اظہار ِصفات کیلئے گنجائش ہی نہیں تھی- ہاں ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور میں کوئی کافر کوئی ظالم کوئی منافق باقی نہیں رہے گا اور ساری رعایا مقا مات عالیہ پر فائز ہوگی تو اظہار ِصفات ِاِلٰہیہ میں کوئی مانع نہ ہوگا آئیے دعا کریں خالق ہمیں محمدؐو آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام کی ابدی حکومت جلدی دکھائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار