

Loading content...
یعنی جب یہ انوارِ اِلٰہیہ ازلیہ و اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام علم ِ اِلٰہی میں بلا تعیّن موجود تھے تو جلال و جمالِ اِلٰہی میں اس درجہ مستغرق تھے کہ کائنات کی ہر چیز سے بے نیاز تھے خود اپنی خبر بھی نہیں پاتے تھے کہ فنا فی الحُسنِ اِلٰہی تھے فنا فی الجمالِ اِلٰہی تھے اور ان کے علاوہ کچھ واقع بھی نہیں ہوا تھا تو اس کا علم وقوعی کیسے ہو سکتا ہے ؟ مگر یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا علم بھی اللہ جل جلالہ کی طرح ازلی و کلّی بھی ہے کیونکہ یہ اس کے علم کا خزانہ ہیں یعنی یہی انوارِ ازلیہ علیھم الصلوات والسلام اس کا عین علم بھی ہیں اور علم ان کی ازلی صفت کی طرح ہے اور یہ حقیقت ہے کہ اظہارِ صفات کا نہ ہونا دلیلِ عدمِ صفات نہیں ہو سکتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار