

Loading content...
جب کچھ نہ تھا تو ازل میں اس کا سارے کا سارا علم استقبالی تھا اگرچہ وہ اس کیلئے حال جاری کی طرح تھا مگر تھا استقبالی- جب وجود ممکن کو لباسِ وجود ملا تو اس کے ازلی و کلّی علم میں زمانی تعیّنات کے حصے میں وقوع کا کھاتہ کھلا جو جو ہوتا گیا وہ اس کھاتے میں ماضی ٔ کامل کی طرح ہوتا گیا جیسا کہ اس نے کلام اِلٰہی میں بھی ماضی کے واقعات کو ماضی کے صیغوں میں بیان فرمایا ہے اور ان کے ساتھ کان ، کانوا وغیرہ کا استعمال فرمایا ہے اللہ کا ازلی و کلّی علم کبھی کم یا زیادہ نہیں ہوتا مگر اس کا علم وقوعی ہمیشہ بڑھتا رہتا ہے کیونکہ جیسے جیسے واقعات وقوع پذیر ہوتے جاتے ہیں وہ استقبال و مستقبل کے تعیّن سے نکل کر ماضی کے تعیّن میں جمع ہوتے جاتے ہیں یعنی ہر لمحہ جس طرح مستقبل ماضی میں ڈھلتا جاتا ہے اسی طرح علم وقوعی میں بھی ماضی کے کھاتے میں اضافہ ہوتا جاتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار