

Loading content...
اللہ جل جلالہ کو جو علم الاشیاء حاصل ہے و ہ ازل سے حاصل ہے اور ابد تک کا کلّی علم حاصل ہے اور جب سے وہ ذات ہے تب سے اس کا علم ہے اور اس میں نہ کوئی کمی ہوتی ہے نہ زیادتی ہوتی ہے کیونکہ وہ کامل علم ہے اور یہ وہ علم ہے جو اس کا جزو ذات ہے یعنی صرف علم کی صفت تو کیا علما کا کہنا ہے کہ اس کی ہر صفت عین ذات ہے زائد بر ذات نہیں یہ ایک علیحدہ بحث ہے کہ کمالِ توحیدِ ذات سے صفات کی نفی ہے مگر ہم اس میں الجھنا نہیں چاہتے کیونکہ بات دوسرے رخ پر چلی جائے گی تو میں عرض کر رہا تھا کہ اس کا ایک علم ازلی و کامل و کلّی علم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار