

Loading content...
اب اگر یہی آدمی شہید حق ہوجاتا ہے تو کیا اس کی شہادت کو کوئی شخص دوسری موت کہہ سکتا ہے ؟ جنگ جمل میں شہنشاہ معظم جناب امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا تھا کوئی ہے جو ہماری طرف سے لشکر جمل کو دعوت حق دے ، یہ سن کر ایک ہزار جوان باہر نکلے تھے آپ نے فرمایا پہلے سن لو تمہارا انجام کیا ہونا ہے تم میں سے ہم صرف ایک جوان کو روانہ کریں گے اور اس کے پہلے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں گے پھر اذیّت ناک طریقے سے اس کی گردن کاٹی جائے گی اب تم بتاؤ اس کیلئے تیار ہو؟ سبھی نوجوانوں نے لبیک کہا اس کے بعد ان میں سے ایک کو منتخب فرمایا گیا اور اس کے ساتھ وہی ہوا جو اللہ کی لسان صادقہ نے فرمادیا تھا اب اس شہید ہونے والے جوان کو اپنی موت کا علم بھی ہوگیا تھا اس کے باوجود وہ شہید ہوا تو کیا اس کے اس فعل کو کوئی شخص نعوذ باللہ خود کشی کہہ سکتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار