

Loading content...
مجھ سے جن لوگوں نے اس موضوع پر بحث کی ان میں سے کوئی بھی ایسا نہ تھا کہ جو حتمی طور پر کسی چیز کو غیب سمجھتا تھا بلکہ ایک خلط مبحث جیسا غیب کا بلنڈ (Blend)ان کے ذہن میں تھا اور اس میں دیوار سے دوسری طرف کی چیز سے لے کر دلو ں کی باتوں تک ہر چیز کو وہ غیب مانتے تھے اور کبھی کسی طرف بھاگ جاتے تھے اور کبھی کسی طرف وہ کسی واضح چیز یا واضح تصور پر قائم نہ تھے بلکہ منتشر ذہن کے حامل تھے مثلاً ایک صاحب مجھ سے فرمانے لگے کہ ہم تو محمدؐو آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام کو دانندہ ٔ غیب نہیں مانتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار