

Loading content...
اب وقت ہے کہ ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ جل جلالہ کے خزائنِ علم کو ظاہر فرمانے والی ذات عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور جلدی ہو کیونکہ فرمایا گیا ہے کہ ازل سے لے کر خروج تک جتنے علوم ظاہر ہوئے ہیں یہ صرف ایک حرف کا مکمل علم بھی نہیں ہیں بلکہ ایک حرف کے علم کا بھی لاکھواں حصہ ہے ہاں جب ہمارے آخری شہنشاہ عجل اللہ فرجہ الشریف تشریف لائیں گے اور ان کی حکومت اِلٰہی کا قیام ہوگا تو اللہ کے سارے علوم سارے حروف کے علوم مخفیہ کو اس دنیا پر انڈیل دیا جائے گا اور پھر کیا ہوگا ؟ فرمایا ہم اس وقت اللہ کے علم کے خزانہ دار ہوں گے اور شیعتنا خزاننا یعنی ہمارے شیعہ پھر ہمارے خزانہ دار علم ہوں گے یعنی اس وقت ہمارے شہنشاہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ساری رعایا اللہ کے علوم باطنیہ و مخفیہ کی خزانہ دار بن جائے گی اور ان کی رعایا کا ہر فرد علم ِغیب کا عالم ہوگا دعا کریں کہ وہ روز سعید دیکھنا ہمارے نصیب میں ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار