

Loading content...
اب جینیٹکس (Genetics)سائنس آ رہی ہے اور اس میں حشرات الارض پر تجرباتی کام ہو رہا ہے جس میں جینز (Genes) کو بڑھانے گھٹانے سے پیدا ہونے والی چیز کی آنکھوں کی تعداد خود مقرر کی جائے گی ہاتھ پاؤں کی تعداد خود مقرر کی جائے گی اور یہ بھی پہلے ہی سے طے کر لیا جائے گا کہ اس بچّے کی آنکھیں کہاں لگائی جائیں، ہاتھ کہاں ہوں، پاؤں کہاں اور کتنے ہوں اس کے کامیاب تجربات پر میں نے ایک ڈاکومنٹری بھی دیکھی ہے اور اس کے آخر میں یہ کہا گیا تھا کہ اب وہ دن دور نہیں کہ انسان سب سے پہلے اپنے پیدا ہونے والے بچّے کا کمپیوٹر پرماڈل بنائے گا اس کی قدوقامت اور رنگ وخال و خد کو متعیّن کرے گا اور اس کے بعد اپنی منشا کے مطابق اپنے بچی یا بچہ پیدا کرلے گا اور ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی انسان اپنا ایسا کوئی بچہ پیدا کرے جس کا قد دس فٹ ہو ، تین آنکھیں ہوں ، چار ہاتھ ہوں ، چار ٹانگیں ہوں اسی طرح اب تو سائنس بہت کچھ کر رہی ہے اور کر چکی ہے اب اگر Conservative Minded علماء ان چیزوں پر یقین نہیں کریں گے تو کب تک- فی الحال تو یہ ذہنی طور پر قبل از مسیح کے لوگ ہیں جو نفی اثبات کے چکروں میں الجھے ہوئے ہیں اور ہر تحقیق پر شرک کا فتویٰ لگا رہے ہیں اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ یہ سب کچھ خدا اور اسلام کی محبت میں کرتے ہیں ان کے یہ جھگڑے کسی بد نیتی پر مبنی نہیں ہیں مگر اتنا تو سوچ لینا چاہیئے تھا کہ ان چیزوں کی نفی سے اقوام ِعالم کے سامنے ہمیں رسوا تو نہیں ہونا پڑے گا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار