

Loading content...
ویسے تو اس دعوے کے کئی جواب ہیں پہلی صورت یہ تھی کہ ایسے واقعات و فرامین و احادیث پیش کئے جاتے کہ جو اس کے اثبات پر دلیل ہوتے مگر اس دور میں رواتِ حدیث پر نقد و تبصرہ ہوتا ہے احادیث کو ضعیف کہہ دیا جاتا ہے کتب اور صاحبانِ کتب علماء پر اعتراض ہوتا ہے اور انہیں ساقط الاعتبار قرار دے دیا جاتا ہے پھر سب سے بڑی قباحت اس میں یہ ہے کہ اس کے مقابلے کی احادیث تلاش کر کے سامنے رکھ دی جاتی ہیں اور پھر یہ فقرہ کَس دیا جاتا ہے کہ اذا جاء الاحتمال فقد بطل الاستدلال کہ جہاں احتمال پیدا ہو جائے وہاں استدلال باطل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار