

Loading content...
ہمارا یہ دور ایک سائنسی دور ہے اور مادّیات کے معاملے میں انسان بہت ترقی کر چکا ہے اور آئندہ بھی اس سفر میں تیزی پیدا ہو رہی ہے آج سے دو صدیاں پہلے بارش کے علم کے بارے میں خیال تھا کہ اس کا معلوم کرنا محال ہے اچانک بیرومیٹر (Barometer)ایجاد ہوا جس سے ہوا کے دباؤ کا نارمل نقطہ معلوم ہوا اور ہوا کے دباؤ کی کمی پر بارش کا ہونا قرار پایا تو کچھ وقت قبل از برسات درست پیش گوئی ممکن ہو گئی پھر موسمیات کے محکمے وضع ہوئے ان کو مختلف جدید آلات بخشے گئے پھر اونچی جگہوں پر بیرومیٹر (Barometer)اور ہیگرو میٹر نصب کئے گئے تو ان کی وجہ سے چوبیس گھنٹے پہلے بارش کی درست پیش گوئیاں ہونے لگیں پھر موسمی سیارے خلا میں چھوڑے گئے I.B.M. .Computer ایجاد ہوئے تو گھنٹوں اور منٹوں تک بارش کی پیش گوئی کی جانے لگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار