

Loading content...
یعنی یہ بات مشاہداتی ہے کہ جسے عام لوگ غیب سمجھتے ہیں وہ پر ُ اسرا ر علوم میں سے کسی بھی علم کا کوئی بھی ماہر آسانی سے بتا سکتا ہے یعنی ٹیلی پیتھی ہے ، پیرا سائیکالوجی ہے ، علم الہمزاد ہے ، العلم الدعوات القبور ہے ، علم دعوات الارواح ہے ، تسخیر جنّات ہے ، علم نجوم ہے ، علم جفر ہے ، علم الاعداد ہے وغیرہ ان علوم کے ماہرین ان چیزوں کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں کہ جنہیں ایک آدمی اور ایک سطحی علم کا عالم بھی علم ِغیب میں شما رکرتا ہے اس لئے جو لوگ قدرے حقیقت کے قریب پہنچے اور مشاہدات کی نفی نہ کر پائے تو انہوں نے اس آیت کا سہار ا لے کر کہنا شروع کر دیا کہ باقی سارے علم غیب تو اللہ جل جلالہ کسی نہ کسی کو بتا دیتا ہے مگر ان میں سے پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ ان کا علم اللہ کے بغیرکسی کو حاصل نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ انہیں اللہ جل جلالہ نے مخلوق سے اپنی برتری کیلئے اپنے لئے مخصوص فرما دیا ہے اور وہ ان پانچ چیزوں کا علم کسی کو بالکل نہیں دیتا وہ کیا ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار