

Loading content...
اب وہ آیت سامنے ہے کہ جسے علم ِ غیب کی نفی میں اس نظریے کا تقریباً ہر داعی پیش کرتا ہے وہ ہے سورہ لقمان کی آخری آیت کیونکہ جب علم غیب کی نفی کرنے والوں نے یہ دیکھا کہ بہت سی چیزیں تو ایسی ہیں کہ جنہیں عام لوگ غیب بھی سمجھتے ہیں اور وہ عام لوگوں کیلئے ثابت بھی ہیں مثلاً مستقبل کے واقعات کو سارے لوگ غیب سمجھتے ہیں مگر آنے والے واقعات کی درست پیش گوئی کرنا کسی کاہن کیلئے بھی ، کسی Witch-hunterکیلئے ، کسی ماہر علم نجوم کیلئے بھی ثابت ہے اور قرآن سے ثابت ہے کیونکہ فرعون کو جناب موسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی خبر کسی نبی نے نہیں دی تھی ماہرینِ علم نجوم نے دی تھی اور آخری ایّام میں تو ٹھیک وقت اور دن بھی بتادیا تھا اور اسی محل کے نگران جناب عمران ]عمرام[ علیہ السلام کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں کب اور کیسے ولادت ہوگی اسی طرح ایک (Palmist)ماہر علم الید انسان کی موت کے بارے بھی بتا سکتا ہے اور میرا یہ اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ جس دور میں مجھے پامسٹری کے سیکھنے کا جنون تھا تو اس دور میں کئی لوگوں کے بارے میں میں نے قدرت کے اشارے پڑھ کر بتایا تھا کہ اسے کسی کند آلے سے قتل کیا جائے گا اور ایک شخص کے بارے میں بتایا کہ یہ آدمی کسی کو قتل کرکے خود پھانسی چڑھ جائے گا کسی کے بارے میں بتایا تھا کہ یہ آدمی پاگل ہوجائے گا اسے عمر کے فلاں حصے میں دولت کا حصول ہوگا اس دور میں مجھے پامسٹری کا جنون تھا اس لئے ہر آنے والے کا ہاتھ دیکھ کر بولنا شروع کر دیتا تھا ، اس دور کے بارے میں ایک لطیفہ بھی عرض کروں کہ ایک مبتدی بعض اوقات کیسی دلچسپ الجھنوں میں الجھتا ہے ہمارے ہاں ایک بزرگ آیا کرتے تھے اور ہم ان کی بہت عزت کرتے تھے ایک دن انہوں نے مجھے کسی کا ہاتھ دیکھتے اور بولتے سن لیا تو میرے پاس آئے اور آتے ہی اپنے دونوں ہاتھ میرے سامنے پھیلا دیئے اور سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ میری کتنی شادیاں ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار