

Loading content...
یہاں ایک اور طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں کہ نبی کا لفظ نبا سے ہے نبا کے معنی ہیں عالم غیر محسوس کی خبر دینا کیونکہ عالم محسوس کی خبر کو عربی میں بھی خبر کہتے ہیں جیسا کہ اللہ جل جلالہ کے اسمائے الحسنیٰ میں سے علیم و خبیر بھی ہے یعنی عالم محسوس سے باخبر اسی طرح اللہ نے انسان کو اپنے نفس پر خبیر فرمایا ہے کیونکہ انسان کی ذات کیلئے اس کا عالم ِنفس عالم ِمحسوس ہی ہوتا ہے یہاں جو بات میں عرض کرنا چاہتا تھا وہ یہ ہے کہ نبی غیب کی خبر تو کبھی کبھی دیتا ہے اور وہ بھی کسی ایک آدھ غیب کی خبر دیتا ہے مگر عالم وہ سارے غیب کا ہوتا ہے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غیب کی خبر چالیس سال کی ظاہری عمر میں دی جبکہ عالم الغیب وہ ازل سے تھے جب کوئی نبی کسی دوسرے کو اپنے غیب و عالم ِغیر محسوس میں شریک کرتا ہے اسی کا نام بعثت ہے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم چالیس برس تک نعوذ باللہ علم غیب سے ناواقف تھے بلکہ واقف ازل سے تھے ظاہر چالیس سال کی عمر شریف میں فرمایا ورنہ ان کے گھر کے معصوم بچّے بھی زمانہ رضاعت میں لوح محفوظ کا مطالعہ فرماتے ہیں ان کے در کے غلام بھی علم ِمستفاد سے بہرہ ور ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار