

Loading content...
یہ غیب کی خبریں ہیں جو تمہاری طرف وحی ہوئی ہیں یہاں اس کا غیب عطا کرنا ثابت ہے ( انبا ) جمع کا صیغہ ہے جس کا واحد نبا ہے اور انبا کا مضاف غیب ہے اور لفظ غیب پر الف اور لام استغراقیہ ہے ( نوحیھا ) مضارع ہے جو استمرار تجددی پر حمل کیا جائے گا تو ثابت ہو گا کہ ہر لحظہ انہیں علمِ غیب حاصل ہے اور وہ بھی عطائے اِلٰہی ہے اور یہاں مراد استغراقیہ علم ہے نہ کہ جزوی کیونکہ جزوی علمِ غیب تو کافر کیلئے بھی ثابت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار