

Loading content...
ان کے نور کی حیثیت اس طرح ہے کہ یہ نور ہر چیز پر محیط بھی ہے اور ان اشیائے عالمین کے اندر سرایت پذیر بھی ہے اس لئے ان کی ذات سے نہ انسان کے اعمال و افعال مخفی ہیں اور نہ نیات و خیالات اور نہ انسان کے مادّی جسم کا کوئی ایک سیل اور اس کے اندر کے عناصر او ر ڈیٹا ان سے مخفی ہے جب صورت حال یہ ہے تو پھر اس دور کے اِن حضرات سے کیا کہیے کہ جو اب بھی یہی پرچار کر رہے ہیں کہ علم غیب اللہ کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے ہاں ایک زمانہ آنے والا ہے جب یہ خاکی انسان ان علوم سے واقف ہوجائے گا کہ جنہیں آج علم غیب کہاجاتا ہے اور وہ زمانہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظاہری ظہور کا زمانہ ہے جب انسان پر جملہ علوم انڈیل دئیے جائیں گے اور انسان جب ان علوم کا عالم ہوتا ہے تو اسے اپنے سے اوپر کے علیم کی عظمت دریافت ہوتی ہے اور جہالت ہمیشہ انکار پر اکساتی رہتی ہے اور علم کا ہونا اس صورت میں فائدہ پہنچاتا ہے جیسا کہ ہم جناب موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ میں دیکھتے ہیں کہ فرعون کو جادو کا علم نہ تھا اس لئے وہ جاہل ہونے کی وجہ سے معجزے کی معجزیت کو دریافت نہ کر سکا اور وہ اسے ایک جادو ہی سمجھتا رہا اور جو علم السحر سے آشنا تھے انہوں نے عالم اعجاز کو دریافت کر لیا اور کلمہ پڑھ لیا اسی طرح جب انسان کو سارے علوم عطا کردئیے جائیں گے تو اس وقت مبدہ ٔ علمِ اِلٰہی کی عظمت کو کما ظرفہ دریافت کرلیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار