

Loading content...
اس آیت مبارکہ کے بارے میں پہلی بات تو یہ عرض کروں گا کہ اس میں جس علم غیب کا بیان ہے اس کا تعلّق قسم اوّل سے ہے یعنی عندہ مفاتح الغیبقسمِ اوّل سے ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بغیر عطائے اِلٰہی علمِ غیب حاصل نہیں کر سکتا نہ یہ کہ اللہ کسی کو عطا ہی نہیں کر سکتا کیونکہ اس آیت مبارکہ میں لفظ (لا یعلمھا ) سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی نہیں جانتا یہ تو نہیں ہے کہ وہ کسی کو بتلاتا بھی نہیں ہے نفی جاننے کی ہے بتلانے کی نہیں پھر لفظ مضارع حال میں حقیقت اور مستقبل میں مجازاً ہوتا ہے اور (لا یعلمھا)صیغہ مضارع ہے جو حال پر دال ہے یعنی حال میں کوئی نہیں جانتا مستقبل میں بتانے کی نفی نہیں ہو سکتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار