

Loading content...
دوستو یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ آنکھ تو حواسِ خمسہ ظاہری میں سے ایک حس ہے اس جیسے چار اور حواس بھی موجود ہیں اور ان سب کا فیلڈ ایک دوسرے سے جدا ہے یعنی شامہ ]سونگھنے کو قوت [ ہے تو وہ صرف خوشبوؤں کا ادراک کر سکتی ہے اور آنکھ تو خوشبوؤں کو نہیں دیکھ سکتی اس طرح جو چیز شامہ کیلئے حاضرہے وہ آنکھ کیلئے غیب کا درجہ رکھتی ہے اسی طرح سماعت ہے تو آوازوں کا ادراک کرتی ہے مگر شامہ سمیت آنکھ بھی آوازوں کو نہیں دیکھ سکتی یعنی جو چیز ایک حس کیلئے حاضر ہے وہ دوسری کیلئے غائب ہے یعنی سامنے موجودا شیا شامہ ، سامعہ ، ناطقہ ، لامسہ وغیرہ کیلئے غیب ہیں اسی طرح آوازیں سامعہ کے علاوہ سارے حواس سے غائب ہیں اسی طرح خوشبوئیں ہیں تو وہ شامہ کے علاوہ سب حواس کیلئے غیب کا درجہ رکھتی ہیں اب یہ بھی تو فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غیب کس حس کے غیب کو مانیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار