

Loading content...
دوستو آنکھ کی فطرت ہے کہ جو اجسام بہت دوری پر موجود ہوں انہیں یہ دیکھ ہی نہیں سکتی اور جو اس کی رسائی میں ہوں ان کو یہ بہت چھوٹا کرکے دکھاتی ہے یعنی کوئی چیز جیسے جیسے دور ہوتی جاتی ہے اتنی ہی چھوٹی ہوتی جاتی ہے اور بعید اجسام کے بارے میں آنکھ کا ایک رویّہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اجسام روشن ہوں تو انہیں چھوٹا کرکے دکھاتی ہے اور اگر غیر روشن ہوں تو یہ انہیں سیاہ کرکے دکھاتی ہے اور جو اس کی رسائی سے دور ہوں انہیں یہ دکھا ہی نہیں سکتی اور انسان آج کی جدید دوربین سے کھربوں گنا زیادہ طاقتور دوربین ایجاد کرلے تو پھر اس خلا میں اسے ایک ایسا عالم اجسام و کرات دیکھنے کو ملے گا کہ جس کا کوئی اندازہ ہی نہ ہو سکے گا یعنی یہ بھی ممکن ہے کہ انسان اس کے مشاہدے میں ملنے والی حیرت سے دیوانہ ہوجائے یا مرجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار