

Loading content...
دوسری بات یہ ہے کہ انسان کی نظروں سے دو قسم کی چیزیں اوجھل اور غائب ہوتی ہیں- کچھ وہ چیزیں غائب ہوتی ہیں کہ جو بہت چھوٹی ہونے کی وجہ سے غائب ہوتی ہیں اور کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ اگرچہ بہت بڑی ہوتی ہیں مگر وہ ہم سے دور ہونے کی وجہ سے غائب ہوجاتی ہیں کیونکہ ہماری بصارت کی رسائی کی بھی ایک حد (Line of range)ہوتی ہے اس سے آگے یہ نہیں دیکھ سکتی جیسا کہ ہمارے نظام کوکبی (Galaxy) میں لاکھوں کروڑوں نجوم و کواکب ایسے ہیں کہ جنہیں ہم کھلی آنکھوں (Naked Eyes) سے نہیں دیکھ سکتے بلکہ ہمیں اس کیلئے دوربین (Telescope)کا سہارا لینا پڑتا ہے جیسا کہ آج ہمارے اکثر گھروں میں کوئی نہ کوئی (Telescope) موجود ہے مگر کئی چیزیں ایسی بھی ہیں کہ ہم ان دوربینوں سے بھی ان کا مشاہدہ نہیں کرسکتے یعنی ہم کیلے فورنیا کی دور بین سے جن سیاروں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اُن کا اِن دور بینوں سے مشاہدہ ہو ہی نہیں سکتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار