

Loading content...
اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ ایک کمزور نظر والے کے سامنے سے جو چیز غائب ہوتی ہے وہ تیز نظر والے کے سامنے حاضر ہوتی ہے اور پھر ایک منزل ایسی بھی ہے کہ جہاں تیز سے تیز ترنگاہ کے آدمی سے موجود اشیاء غائب ہوجاتی ہیں ہاں کوئی جدید دور کی خورد بین (Microscope) سے دیکھے تو اس کیلئے وہ چیزیں غائب نہیں ہوتیں جیسا کہ اس دور میں کئی جراثیم ہیں ، بکٹیریا ہیں ، وائرس ہیں جو ہم ان آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے بات یہاں بھی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس دنیا میں موجود خوردبینوں (Microscopes)کے بھی درجات ہیں یعنی کئی وہ ہیں جو ایک چیز کو سوگنا بڑھا کر دکھاتی ہیں تو کئی لاکھ گنا بڑا کرکے دکھاتی ہیں اس طرح اگر آج ہمارے پاس کوئی ایسی مائیکرو سکوپ ہو کہ جو کسی چیز کو ایک کھرب گنا بڑا کرکے دکھا سکتی ہوتو ہم ایک نیا جہانِ موجود دریافت (Discover) کر لیںگے اور وہ جہانِ موجود اس ہمارے جہان دریافتہ سے کھربوں گنا بڑا ہوگا تو اب یہاں پہلے یہ طے کرنا لازم ہوگا کہ ہم جس غیب کو اللہ ہی تک محدود کر رہے ہیں وہ کون سا غیب ہے ؟ کیا اندھے والا غیب ہے یا ایک انتہائی (Sensitive Microscope)حساس خوردبین والا غیب ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار