

Loading content...
دوسری بات یہ ہے کہ ہر انسان کی بصارت کے درجات ہوتے ہیں یعنی ایک مکمل طور پر نابینا شخص سے لے کر ایک تیز ترین بصارت والے شخص تک اس کے کئی درجات ہیں جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب کسی کی نگاہ کمزور ہوجاتی ہے تو چشمہ لگوا لیتا ہے اور اس چشمے کا ایک نمبر ہوتا ہے پھر یہ بھی ہے آئی سائیٹ کی کمزوری Weakness of Eyesightدو طرح کی ہوتی ہے یا تو قریب کی نگاہ کمزور ہوتی ہے یا دور کی - اس پر ایک علیحدہ علم بھی موجود ہے کہ جسے بصریات کہاجاتا ہے اور آج تو اس پرSpecialization ہورہی ہے مگر وہ ہمارے موضوع سے خارج ہے ہم تو یہ عرض کر رہے ہیں کہ اگر ہم یہ فرض کرلیں کہ ہر وہ چیز جو نظر نہ آئے وہ غیب ہے تو اس مفروضے سے اندھے آدمی کیلئے ہر موجود چیز غیب کا درجہ پا لیتی ہے اور یہ پورے کا پورا جہانِ رنگ وبو غیب مطلق قرار پائے گا اور پھر اس جہان ِموجود کو دیکھنا فقط اللہ جل جلالہ تک محدود کرنا پڑے گا جو عقل و مشاہدے کے خلاف ہوگا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار