

Loading content...
سارے دن کی بحث کے بعد قرار داد پیش کرنے والے نے ایک وضاحت کر دی کہ آپ لوگ غلط سمجھے ہیں جنگ سے مراد صرف جسمانی جنگ ہی نہیں بلکہ ذہنی جنگ بھی ہے جب یہ وضاحت ہوئی تو قرارداد پاس ہو گئی اسی طرح یہاں یہ تو بحث ہو رہی ہے کہ علم غیب اللہ جل جلالہ کے علاوہ کسی کو حاصل نہیں ہے مگر غیب کیا ہے اس پر کبھی مکمل روشنی نہیں ڈالی گئی اس طرح ہو یہ رہا ہے کہ جو بھی کسی چیز کو غیب سمجھتا ہے بس اسی کو اللہ جل جلالہ سے وابستہ کر کے بحث شروع کر دیتا ہے کیونکہ عقول انسانی کے اپنے اپنے درجات ہیں اس لئے علمائے مذہب و سائنس سے لے کر جہلا تک سب اس بحث میں بولے جا رہے ہیں اور سن کوئی نہیں رہا اور شاید ہمارے ساتھ بھی یہی ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار