

Loading content...
دوستوجس موضوع کی ہم بات کر رہے تھے وہ متنازعہ مسئلہ ہے علمِ غیب اس میں جو لفظ غیب ہے اس کے بارے میں اتنا ضرور کہوں گا کہ اس لفظ نے جملہ مکاتیبِ فکر میں بہت بڑے ہنگاموں کو جنم دیا ہے کوئی کہتا ہے کہ غیب سے مراد کچھ مخصوص چیزیں ہیں- کچھ کہتے ہیں کہ غیب حاضر کی ضد ہے جو بھی غیر حاضر ہے وہ غیب ہے- کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ اور لفظِ غیب کو Defineکرنے کی بجائے ہر شخص بحث میں مصروف نظر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج تک یہ نزاع مسلسل بڑھ رہا ہے اور عالمِ اسلام خود سے برسرِپیکار نظر آتا ہے اور ایک دوسرے پر طعن و تشنیع میں مصروف ہے حالانکہ مناسب یہ تھا کہ پہلے اس لفظ کی تعریف وضع کی جاتی پھر اس کی تعریف پر بحث ہوتی اور اگر وہ تعریف متفقہ طور پر پاس ہوجاتی تو فبھا اگر اس میں بھی کچھ لوگوں کو اختلاف رہ جاتا تو انہیں ان کی رائے پر قائم رہنے کا حق دیا جاتا بلکہ انہیں علمی اعلیٰ ظرفی کے تحت قبول کیا جاتا کیونکہ کوئی رائے رکھنا ان کا اپنا اخلاقی و انسانی حق ہے اور ان پر علمی و عقلی جارحیت کا مظاہرہ کرنا جائز نہ تھا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار