

Loading content...
دوستو ان دو واقعات پر غور کریں اور سوچیں کہ وہ جناب عجل اللہ فرجہ الشریف خلق سے کس درجہ محبت فرماتے ہیں اور وہ جناب چاہے جس حال میں بھی ہوں جس جگہ بھی ہو ں ہم سے کبھی غافل نہیں ہوتے توا ب خود فیصلہ کریں کہ ان سے بڑھ کر کوئی ہمارا دوست ہو سکتا ہے اسی محبت اور دوستی اور کرم ہی کا نام ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف ہے اس لئے ہمارا بھی یہی فریضہ ہے کہ ایک سعادت مند دوست کی طرح ہمیشہ دعا کریں کہ ان کا صدیوں کا ویران گھر جلدی آباد ہو ان کے جدِّ اطہر علیہ الصلوات و السلام کا جلدی انتقام ہو ان کے بیت اطہر سے صف ماتم جلدی لپیٹی جائے ، ان کے مصائب زدہ دل کو ابدی مسرت نصیب ہو ، ان کے سارے دکھوں کا جلدی ازالہ ہو ، ان کی ابد الآباد کی شاہی اور حکومت اِلٰہیہ جلدی ظاہر ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار